اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ عراق کے نائب صدر نوری مالکی ایران کے 4 روزہ دورے پر ہیں انھون نے اس سے قبل ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کے ساتھ ملاقات کی اور اس سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔نوری مالکی ایرانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔







۔۔۔۔۔۔۔
/169